یزید پر لعنت کا مسئلہ - Kifayatullah Sanabili Official website

2020-07-18

یزید پر لعنت کا مسئلہ

یزید پر لعنت کا مسئلہ
کچھ لوگ یزیدبن معاویہ کو مزے لے لے کرملعون کہتے ہیں اور بعض ائمہ کی طرف جھوٹ موٹ منسوب کرتے ہیں کہ انہوں نے یزیدبن معاویہ پر لعنت کی ہیں ۔ حالانکہ کسی بھی ثقہ امام و محدث سے یزید پر لعنت کرنا ثابت نہیں ہے۔
دوسری طرف صحیح سند سے ایسی کئی روایات موجود ہیں کہ عظیم المرتبت ائمہ و محدثین نے امام ابوحنیفہ پر لعنت کی ہے مثلا:
 ✿ امام شعبہ کا امام ابوحنیفہ پر لعنت کرنا 
حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَتَّابٍ الْأَعْیَنَ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ الْخُزَاعِیُّ، قَالَ: سَمِعْتُ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ، یَلْعَنُ أَبَا حَنِیفَةَ ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: وَکَانَ شُعْبَةُ " یَلْعَنُ أَبَا حَنِیفَةَ (السنة لعبد اللہ بن أحمد: ج 1 ص 211 ت 345 قال المحقق دکتور محمد سعید سالم القحطانی : اسنادہ صحیح)۔
امام منصوربن سلمہ الخزاعی نے کہا : میں نے امام حماد بن سلمہ کو سنا وہ ابوحنیفہ پر لعنت کرنے تھے ، ابوسلمہ نے کہااورامام شعبہ ابوحنیفہ پر لعنت کرتے تھے ۔
.
 ✿ امام حماد بن سلمہ کا امام ابوحنیفہ پر لعنت کرتے تھے۔
حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَتَّابٍ الْأَعْیَنَ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ الْخُزَاعِیُّ، قَالَ: سَمِعْتُ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ، یَلْعَنُ أَبَا حَنِیفَةَ ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: وَکَانَ شُعْبَةُ " یَلْعَنُ أَبَا حَنِیفَةَ (السنة لعبد اللہ بن أحمد: ج 1 ص 211 ت 345 قال المحقق دکتور محمد سعید سالم القحطانی : اسنادہ صحیح)۔
امام منصوربن سلمہ الخزاعی نے کہا : میں نے امام حماد بن سلمہ کو سنا وہ ابوحنیفہ پر لعنت کرنے تھے ، ابوسلمہ(منصور بن سلمة الخزاعی) نے کہا اورامام شعبہ ابوحنیفہ پر لعنت کرتے تھے ۔ 
.
✿ امام سفیان بن عیینہ کا امام ابوحنیفہ پر لعنت کرنا۔
    وجرحہ أبو عبد اللہ محمد بن سماعیل البخاری فقال فی کتابہ فی الضعفاء والمتروکین أبو حنیفة النعمان بن ثابت الکوفی قال نعیم ۔۔۔۔قال نعیم عن الفزاری کنت عند سفیان بن عیینة فجاء نعی ابی حنیفة فقال لعنہ اللہ کان یہدم السلام عروة عروة وما ولد فی السلام مولود أشر منہ(الضعفاء والمتروکین للبخاری بحوالہ الانتقاء لابن عبد البر: ص: 149 نعیم شیخ البخاری فالاسناد صحیح)۔
    نعیم کہتے ہیں کہ امام فزاری نے بیان کیا کہ میں امام سفیان بن عیینہ   کے پاس تھا کہ اتنے میں ابوحنیفہ کے مرنے کی خبرآئی ، یہ سن کر امام سفیان بن عیینہ   نے کہا: ابوحنیفہ پراللہ کی لعنت ہو یہ رفتہ رفتہ اسلام کو منہدم کررہا تھا اوراسلام میں اس سے زیادہ برا شخص پیداہی نہیں ہوا۔ 
.
اس تحریرسے ہمارا مقصود یہ نہیں کہ ہم امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ پرلعنت کودرست سمجھتے ہیں بلکہ فقط یہ دکھلانا مقصود ہے کہ بالفرض اگر  یزید پر کچھ لوگوں نے لعنت کی ہو تو ان سے بڑے ائمہ وبزرگان دین نے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ پربھی لعنت کی ہے ، اب اگر امام موصوف پرلعنت والی بسند صحیح روایات قابل التفات نہیں ہیں تو یزید پر لعنت سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت روایات کیونکر قابل ذکر ہوسکتی ہیں۔


No comments:

Post a Comment