یزید بن معاویہ اور قسطنطنیہ - Kifayatullah Sanabili Official website

2019-08-07

یزید بن معاویہ اور قسطنطنیہ

.
ڈاؤنلوڈ لنک

یزید بن معاویہ اور قسطنطنیہ
✿ ✿ ✿
نام کتاب: قسطنطنیہ اور یزید بن معاویہ .  .  . 
تالیف: کفایت اللہ سنابلی
زبان : اردو
صفحات: 94
ناشر: مکتبہ الفہیم ، مئو ناتھ بھنجن

صحابی رسول امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ اوران کے بیٹے یزید بن معاویہ پرظالموں اورسبائیوں نے بہت سے جھوٹے الزامات لگائے ہیں، ہم نے ان تمام الزامات کی تردید میں ایک مفصل کتاب ”یزیدبن معاویہ پرالزامات کا تحقیقی جائزہ“ لکھی ہے جو فہارس سمیت نوسو (900) صفحات پرمشتمل ہے، اس کتاب میں ہم نے امیریزید کے دفاع میں صرف اور صرف انہیں روایات سے حجت پکڑی ہے جو باسند ہوں اصول حدیث کے معیار پر صحیح یا حسن درجہ تک پہونچتی ہوں،بعض ضعیف تاریخی روایات جن کے مفہوم کی تائیددیگرصحیح روایات سے ہوتی ہے انہیں بھی اس کتاب میں بطور استدلال ذکرنہیں کیاگیا ہے یاوضاحۃ ذکرکیاگیاتوان کادرجہ بھی واضح کردیاگیاہے،اوراس طرح کے بعض مقامات پر تفصیل کے لئے ہماری دوسری کتاب ”حادثہء کربلا اور سبائی سازش“ کاحوالہ دیاگیاہے۔
دوسری طرف یزید کی مذمت میں ملنی والی جھوٹی اورمردود روایات کی حقیقت کو جرح وتعدیل کے اصولوں کی روشنی میں پوری تفصیل اوردلائل کے ساتھ واضح کیا ہے۔یہ امتیاز اس موضوع پر لکھی گئی شاید ہی کسی اورکتاب میں قارئین کو نظر آئے۔
اسی کتاب میں ہم نے قسطنطنیہ میں یزید کی امارت پرتفصیلی بحث کی ہے،اورصحیح روایات کی روشنی میں ثابت کیا ہے کہ جس گروہ نے سب سے پہلے قسطنطنیہ پریلغار کیا،اس کے امیر ”یزیدبن معاویہ“ تھے۔
اس پوری بحث کو بعض اضافوں کے ساتھ  علیحدہ کتاب میں شائع کیا جارہاہے۔
قارئین سے گذارش ہے کہ غیرجانبدار ہوکراس کتاب کامطالعہ فرمائیں اورناچیزسے جہاں جہاں کوتاہی وچوک ہوئی ہے اس کی نشاندہی کریں۔ہم تہہ دل سے شکرگذارہوں گے اورپہلی فرصت میں اپنی اصلاح کریں گے۔ ان شاء اللہ(کفایت اللہ سنابلی)
 ✿ اس کتاب کو نیچے دئے گئے لنک سے ڈاؤنلوڈکریں:.
ڈاؤنلوڈ لنک

No comments:

Post a Comment