حصن المسلم مکمل تحقیق وتخریج از کفایت اللہ سنابلی - Kifayatullah Sanabili Official website

2020-04-20

حصن المسلم مکمل تحقیق وتخریج از کفایت اللہ سنابلی


نام کتاب : حِصن المسلمِ مِن أذكار الكتاب والسُّنة
تالیف : الشیخ سعیدبن علی بن وھف القحطانی رحمہ اللہ
اردو ترجمہ: الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
تحقیق وتخریج : کفایت اللہ سنابلی
سال اشاعت : 2022 م (دوسرا اڈیشن)
ناشر: اسلامک انفارمیشن سینٹر، ممبئی
.
.

”حصن المسلم“ کا دوسرا اڈیشن مزید اصلاح وتصویب کے بعد چھپ کر آچکا ہے۔ دوسری طباعت کی تیاری کے وقت سب سے پہلے نوک قلم نے جس مقام پر جنبش کی ہے وہ مؤلف اور مترجم کے نام کے آگے دعائیہ صیغہ ”حفظہ اللہ“ تھا ، اب یہاں ”رحمہ اللہ“ لکھا گیا، کیونکہ یہ دونوں اہل علم اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں لیکن اللہ کے فضل سے ان کا یہ عمل منقطع نہیں ہوا بلکہ ”علم ينتفع به“ کی شکل میں انہیں اس کا اجر و ثواب ملتا رہے گا ان شاءاللہ ۔ رب العالمین مؤلف و مترجم کی خدمات کو قبول فرمائے، ان سے راضی ہو اور  انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ۔
نوٹ:-
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ہماری بار بار تاکید کے باوجود بھی گرافک ٹیم کی لا پرواہی کے سبب ٹائٹیل پیج پر اس بار بھی رحمہ اللہ کی جگہ حفظہ اللہ ہی چھب گیا ہے۔ البتہ کتاب کے اندر اس مقام پر رحمہ اللہ ہے ۔

❀ ❀ ❀ ❀ ❀
راقم الحروف نے جس طرزونہج پر یہ کام انجام دیا ہے ،اس کی مختصرا وضاحت پیش خدمت ہے:
✿ صحت وضعف کے لحاظ سے ہرحدیث کا درجہ متعین کرنے کے بعد ہر حدیث کے ساتھ علامہ البانی رحمہ اللہ کاحکم بھی درج کردیا گیا ہے، پہلے بھی بعض نسخوں میں بہت سی احادیث پر علامہ البانی رحمہ اللہ کا حکم درج کیا گیا ہے،لیکن ہماری ناقص معلوما ت کی حدتک اس سے قبل اس کتاب کا کوئی ایسا نسخہ نہیں ہے جس میں ہرہر حدیث پر علامہ البانی رحمہ اللہ کا حکم بتلایا گیاہو۔یہ امتیاز صرف ہمارے اس نسخہ کو حاصل ہے اور اس اعتبار سے یہ نسخہ پورے طور پر علامہ البانی رحمہ اللہ کی تحقیق و تخریج بھی اپنے ساتھ لئے ہوئے ہے۔
✿ علامہ البانی رحمہ اللہ کی تصحیح یا تضعیف کا حوالہ حتی الامکان ان کی اس کتاب اور اس مقام سے دیاگیاہے جہاں علامہ البانی رحمہ اللہ نے متعلقہ حدیث کے تمام طرق اور اسانید پر تفصیلی بحث کی ہے،مثلا سلسلتین، ارواء،صحیح أبی داؤد (الأم)، مشکاۃ کی تحقیق ثانی وغیرہ ،تاکہ مراجعہ کرنے والے کو علامہ البانی رحمہ اللہ کے حکم کے ساتھ ساتھ ان کے دلائل سے بھی آگاہی ہوجائے،جبکہ اس سے قبل کے نسخوں میں علامہ البانی رحمہ اللہ کے بیشترحوالے ایسے ہیں جہاں علامہ البانی رحمہ اللہ کا صرف اجمالی حکم ہی مل سکتا ہے،اس طرح ان حوالوں میں بھی ہمارا یہ نسخہ امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔
✿ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس کتاب میں موجود جن احادیث کو ضعیف قراردیا ہے ان میں سے کوئی بھی حدیث ہماری نظر میں صحیح ثابت نہیں ہوسکی ہے، لہذا اس پہلو سے ہماری رائے پوری طرح علامہ البانی رحمہ اللہ کے موافق ہی ہے۔جہاں تک تصحیح کی بات ہے تو صرف (6)حادیث ایسی ہیں، جوعلامہ البانی رحمہ اللہ کی نظر میں صحیح ہیں،لیکن ہماراحاصل مطالعہ انہیں ضعیف بتلاتا ہے۔البتہ ایک اور حدیث ایسی ہے جو علامہ البانی رحمہ اللہ کی نظرمیں مرفوعا صحیح ہے جبکہ ہماری نظر میں موقوفا صحیح ہے،نیز مزیدایک حدیث ایسی بھی ہے جس پر ہم نے کوئی حکم نہیں لگایا ہے بلکہ صرف علامہ البانی رحمہ اللہ کا حکم ذکرکردیا ہے کیونکہ اس کی اسانید وطرق پرہمارا مطالعہ جاری ہے۔
✿ جو احادیث علامہ البانی رحمہ اللہ اورہماری نظر میں صحیح ہیں،لیکن بعض نے انہیں کمزوربنیاد پر ضعیف کہا ہے،ایسی احادیث کے ساتھ مخالف کے اہم اشکالات کا جواب بھی انتہائی اختصار کے ساتھ عرض کر دیا گیا ہے،یا تفصیل کے لئے اپنی کسی دوسری کتا ب کی طرف احالہ کردیا گیا ہے۔
✿ تخریج میں اختصار سے کام لیا گیا ہے، مگرکتب ستہ کے حوالوں میں استیعاب کی کوشش کی گئی ہے،چنانچہ ایک حدیث کتب ستہ میں جہاں جہاں بھی پائی جاتی ہے ہر جگہ کا حوالہ حدیث نمبر کے ذریعہ درج کیا گیا ہے،اگرکسی حدیث کے ساتھ کتب ستہ کے علاوہ بھی کوئی حوالہ ہے تو ا س کی وجہ حدیثی فوائد ہیں، مثلا مدلس کی طرف سے سماع کی صراحت، یا ضعیف راوی کی متابعت وغیرہ۔ البتہ جو حدیث کتب ستہ کی نہیں ہے اس کے لئے دیگر کتب سے اہم حوالے درج کئے گئے ہیں۔
✿ کتب ستہ وغیر ہ کی متعدد احادیث کے حوالوں کے ساتھ، اس بات کی بھی صراحت کردی گئی ہے کہ کتاب کے الفاظ کس حدیث کے ہیں۔
✿ اذکار ودعاؤں کے متون کا اصل احادیث کے متون سے تقابل کیا گیا ہے۔
✿ اصل کتاب کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کا ہے، شیخ کی حیات میں ہم نے ان کا ترجمہ شامل کرنے کی اجازت لے تھی ، رب العالمین شیخ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام دے آمین ۔ 
✿ اس کتاب کے بیک وقت تین اڈیشن شائع ہورہے ہیں ① ایک اردو میں ② دوسرا انگلش میں ،اور ③ تیسرا اردو رومن انگلش میں ۔ انگلش ترجمہ اور انگش رومن کا کام محترم شوکت پرویز(Shaukat Parvez) بھائی نے کیا ہے جزاہ اللہ خیرا۔
شائقین جو اڈیشن چاہیں اسلامک انفارمیشن سینٹر کرلا ، ممبئی سے حاصل کرسکتے ہیں ۔
(كفايت الله سنابلی،ممبئی)
.

.
.

ہائی کوالٹی میں ڈاؤنلوڈ کریں
.

4 comments:

  1. Anonymous11/9/23 00:11

    Hisnul muslim edition 3 (2023) pdf link bhi de dijiye download karne ke liye urdu, roman, english sab mein
    Jazakallahu khayra

    ReplyDelete
    Replies
    1. Muhammad kalam2/10/23 16:05

      Ji sheikh please 2023 edition bhi upload kar dijye alhamdulillah bhut fayda hua 2022 wala se

      Delete
  2. Shaikh jo log india se bahar hain unhe pdf se hi padhna padega, to edition 3 ke pdfs jald upload kar dijiye
    Jazakallahu khayra

    ReplyDelete
  3. Anonymous21/1/24 17:24

    Sheikh convert this to aap

    ReplyDelete