ایک اور کفایت اللہ بھائی - Kifayatullah Sanabili Official website

2020-08-02

ایک اور کفایت اللہ بھائی

ایک اور کفایت اللہ بھائی

✿ ✿ ✿
شوسل میڈیا پر کئی لوگوں کا وہی نام ہے جو میرا نام ہے ، لیکن عام طور سے ہر ایک کا دائرہ کار الگ الگ ہے۔
لیکن ایک کفایت اللہ بھائی ہیں جو اہل حدیث ہیں اور واٹس اپ پر احناف وغیرہ سے بحث و مناظرہ کرتے ہیں ، اسی طرح فون پر بھی حنفی وغیرہ سے بحث کرتے رہتے ہیں اور اس مکالمہ کی ریکارڈنگ یوٹوب پر اپلوڈ بھی ہوتی رہتی ہے۔
کفایت اللہ نام کے یہ بھائی کوئی اور ہیں ، لیکن کافی دنوں سے ان کی بہت ساری بحثیں اور بہت ساری باتیں حتی کی بعض ویڈیوز میری طرف منسوب ہورہی ہیں۔
آج میں نے ان کا نمبر حاصل کرکے براہ راست ان سے گفتگو کی اوران کا تعارف معلوم کیا تو پتہ چلا کہ :
آپ بہار کے رہنے والے ہیں ، اور فی الحال انجینیرنگ کررہے ہیں ۔
میں نے آں جناب سے عرض کیا کہ آپ کی باتیں میری طرف منسوب ہورہی ہیں ، یہ سن کر محترم نے کہا کہ انہیں بھی کافی لوگ کفایت اللہ سنابلی سمجھ رہے ہیں اس طرح راقم الحروف کی تحریریں اورتالیفات ان کی طرف منسوب ہورہی ہیں ۔
میں نے محترم سے گذارش کی ہے کہ آپ ایک مختصر وضاحتی تحریر لکھ کر شوسل میڈا پر نشر کردیں ، میں بھی ایسی ہی ایک تحریر لکھ کر عام کردیتاہوں ۔
میری طرف سے یہ وضاحتی تحریر پیش خدمت ہے ، ان شاء اللہ دوسرے کفایت اللہ بھائی کی طرف سے ایک وضاحتی تحریر آجائے گی ۔
امید ہے کہ اب قارئین و سامعین کو اشتباہ نہیں ہوگا ، اور دونوں کفایت اللہ کا فرق ملحوظ رہے گا ، ان شاء اللہ۔
(کفایت اللہ سنابلی ممبئی )

No comments:

Post a Comment