حدیثِ یزید - زبیرعلی زئی صاحب کو جواب - کتاب ڈاؤن لوڈ - Kifayatullah Sanabili Official website

2019-06-28

حدیثِ یزید - زبیرعلی زئی صاحب کو جواب - کتاب ڈاؤن لوڈ



یہ تحریر ہمارے خلاف زبیر علی زئی صاحب کی لکھی گئی آخری تحریر (کفایت اللہ سنابلی ہندی کے دس جھوٹ)کاجواب ہے۔یہ جوابی تحریر زبیرعلی زئی صاحب کی زندگی میں لکھی گئی تھی لیکن قبل اس کے کہ اس کی اشاعت کی جاتی زبیرعلی زئی صاحب کی شدید بیماری کی خبرآئی پھر ہم نے اس تحریرکی اشاعت ملتوی کردی۔اوراس انتظار میں تھے کہ آں جناب صحت یاب ہوں پھران کی خدمت میں اسے پیش کیاجائے گا۔لیکن اس بیماری سے وہ صحتیاب نہ ہوسکے اور بالآخرایک دن فوت ہوگئے، غفراللہ لہ۔
ان کی وفات کے بعد ہم نے یہ سلسلہ بندکردیا اوراس تحریرکو بھی شایع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس بیچ ان کے چاہنے والوں نے مجھ پرسب وشتم اور طعن وتشنیع کی حدکردی اورہرجگہ فخریہ اعلان کرتے رہے کہ ناچیز جواب سے عاجزہے۔ پھربھی ہم نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا حتی کہ کچھ دنوں بعدزبیرعلی زئی صاحب کی مقالات کی چھٹی جلد شائع ہوئی اوراس میں بھی میرے خلاف زبیرعلی زئی صاحب کی اس تحریر کوشائع کردیا گیا۔
پھربھی ہم نے اپنی اس تحریر کوعام نہیں کیا لیکن چونکہ زبیرعلی زئی صاحب کی آخری تحریر کو ان کے مقالات میں شائع کردیا گیا اس لئے اس بیچ یزیدبن معاویہ سے متعلق ہماری تفصیلی کتاب ”یزیدبن معاویہ پرالزامات کا تحقیقی جائزہ“ مرتب ہوئی تو اس کتاب میں ہم نے اس سلسلے کی اپنی دیگرتحریریں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ زبیرعلی زئی صاحب کی آخری تحریر کا جواب بھی انتہائی اختصار کے ساتھ پیش کردیا ۔ہماری اس کتاب کے طبع ہونے کے بعد زبیرعلی زئی صاحب کی آخری تحریر کو لے کر پھرہمارے خلاف سب وشتم اور طعن وتشنیع کاسلسلہ شروع کردیا گیا۔ اس لئے اب ہم نے ضروری سمجھا کہ ہمارا مفصل جواب بھی لوگوں کے سامنے آجاناچاہئے۔لہٰذا یہ تحریر نظرثانی اوربعض کمی وبیشیکے ساتھ پیش خدمت ہے۔
(کفایت اللہ سنابلی)

ڈاؤنلوڈ لنک

No comments:

Post a Comment