عمر صدیق صاحب کی حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ پر بہتان تراشی
✿ ✿ ✿
عمرصدیق صاحب اب مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ پر بھی علی رضی اللہ عنہ اور اہل بیت کی توہین و گستاخی کا الزام لگارہے ہیں۔
بلکہ ان کی کتاب کو جن لوگوں نے چھاپا ہے انہیں بھی جلی کٹی سنارہے ہیں اور خود کا حال یہ ہے کہ ایسے ایسے لوگوں کی کتاب کا پرچار کرتے پھرتے ہیں جنہوں نے صراحتا صحابہ کرام رضی اللہ عنہ پر طعن و تشنیع کیا ہے ۔اور وہ اس کے اقراری بھی ہیں اور اس پر مصر بھی ہیں۔
صرف رافضیت زدہ کتابیں ہی نہیں بلکہ اسی قماش کے مقررین پر بھی عمرصدیق صاحب کی خاص نظر وعنایت ہے ، حد ہوگئی کہ علی مرزا جیسا گپی بھی نہ صرف یہ کہ عمرصدیق صاحب کی پیٹھ تھپتپارہا ہے ، بلکہ ان کی تقریر کو اپنے چینل پر چلا بھی رہا ہے۔
اچھا یہ سب چھوڑیں ذرا اپنا گریبان سو نگھ کر دیکھیں اہانت رسول اور تحریف حدیث جیسے سنگین الزامات کی بدبو کتنی خطرناک ہے۔
محترم ! تنہائی میں بیٹھ کر غور کریں کیا آپ اس لائق بچے ہیں کہ کسی پر کوئی الزام دھر سکیں !
No comments:
Post a Comment