وراثت کے احکام ومسائل پر نئی کتاب - Kifayatullah Sanabili Official website

2019-08-06

وراثت کے احکام ومسائل پر نئی کتاب

ڈاؤنلوڈ لنک
وراثت کے احکام ومسائل پر نئی کتاب
✿ ✿ ✿
نام کتاب: تفہیم الفرائض 
تالیف: کفایت اللہ سنابلی
زبان : اردو
صفحات: 182
ناشر: مکتبہ الفہیم ، مئو ناتھ بھنجن
----
❀ ❀ ❀
وراثت کے موضوع پر اردو میں لکھی گئی یہ مختصر کتاب ہے ۔ کوشش یہ کی گئی ہے کہ اس علم کو زیادہ سے زیادہ آسان بناکر پیش کیا جائے ۔راقم الحروف کے ناقص مطالعے و تجربے کی روشنی میں اس علم کے مشکل ہونے کی اسباب شاید درج ذیل ہیں:

① عام کتابوں میں مناسب ترتیب پیش کرنے کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے جس سے کافی اشتباہ ہوتاہے۔
② آسان اورجدید اصولوں کے بجائے مشکل اور روایتی اصولوں کا سہارا لیا جاتا ہے جو کہ نسبتا مشکل ہیں۔
③ ضروی اور غیر ضروی مباحث کی تعیین نہیں کی گئی جس سے یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ سارے مباحث کا جاننا ضروری ہے ۔پھرطلب الکل کے نتیجے میں فوت الکل کا انجام سامنے آتا ہے۔
④ ہر بات کو دلیل کے ساتھ سمجھانے کے بجائے ، اصولوں اور شرطوں کو رٹا کر ان کی روشنی میں نتائج سکھلانے کی کوشش کی جاتی ہے ، اس سے نتائج کا علم تو ہوجاتا ہے لیکن دلائل سمجھ میں نہیں آتے ، اور اس طرح علم فرائض سیکھنے والے ہرمسئلہ کا حل تو پیش کردیتے ہیں لیکن کوئی دلیل کا مطالبہ کرلے تو بے بس ہوجاتے ہیں ۔
بلکہ یہ حضرات خود بھی اگر ایک عرصہ تک مشق ترک کردیں تو ان کے ذہن سے سب کچھ محو ہوجاتاہے۔کیونکہ دلائل سے اصولوں کا رشتہ سمجھے بغیراصولوں کو محض رٹ لینا ، عارضی حفظ کے لحاظ سے تو آسان ہے لیکن دیرتک انہیں ذہن میں باقی رکھنا بہت مشکل ہے ، بلکہ فہم و تدبر کے عادی حضرات کے لئے رٹنا بھی مشکل امر ہوتا ہے۔اس طرح یہ چیز بھی اس فن کو مشکل بنادیتی ہے ۔

    ✿ زیر نظرکتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ ان اسباب کو دور کیا جائے اور اس علم کو زیادہ سے زیادہ آسان بنا کرپیش کیاجائے۔نیز رٹانے کے بجائے سمجھانے کی کوشش کی جائے اسی مناسبت سے اس کتاب کا نام ”تفہیم الفرائض“ رکھا گیا ہے۔ شروع میں عرض مؤلف کے تحت دس صفحات پر کتاب کے منہج اور کتاب کی ترتیب سے متعلق تفصیلات پیش کردی گئی ہیں ۔
    کتاب کو ایک مقدمہ اور چھ حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔مقدمہ میں علم فرائض کا تعارف ، ترکہ کے مصارف ، وراثت کے ارکان وشروط وغیرہ کا مختصر تذکرہ ہے۔ پہلے حصے میں وارثین کی قسموں کا بیان ہے ، دوسرے حصے میں وارثین کو ملنے والے حصوں کا بیان ہے ، تیسرے حصے میں تاصیل وتصحیح کا طریقہ ذکر کیا گیا ہے ، چوتھے حصہ میں مسائل فرائض کی قسموں( عادلہ ، عائلہ ، ناقصہ) کا بیان ہے ، پانچویں حصے میں نادر مسائل مثلا مناسخہ ، مفقود ، حمل ، خنثی مشکل اور الموت الجماعی کے مسائل کا بیان ہے ، چھٹے حصے میں ترکہ کو وارثین کے مابین تقسیم کرنے کا طریقہ بتلایا گیا ہے ۔ 

    ✿واضح رہے کہ علم فرائض پڑھنے و پڑھانے کا طریقہ ومنہج الگ الگ ہے ، اور بعض حضرات جب کسی ایک طریقہ پر یہ علم سیکھ لیتے ہیں تو انہیں وہی طریقہ آسان معلوم ہوتا ہے ، بلکہ ان میں سے بعض تو دوسرے طریقہ پر مشکل ہونے کا حکم لگادیتے ہیں ، گرچہ فی نفسہ یہ دوسرا طریقہ ہی آسان ہو۔
    ہم نے کسی ایک طریقے کو سامنے رکھ کر یہ کتاب مرتب نہیں کی ہے ، بلکہ ہم نے اپنے تدریسی تجربہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے موضوع سے متعلق تمام دستیاب کتب و مباحث کا تقابلی مطالعہ کرنے کے بعد جو طریقہ سب سے آسان معلوم ہوا ہے اسے منتخب کیا ہے ۔
    ناچیز ان تمام دوست واحباب و اہل علم حضرات کا بے حد شکرگذار ہےجنہو‍ں نے اس کام کی تکمیل میں ساتھ دیا اور اپنی آراء وملاحظات کے ذریعہ بھرپور تعاون پیش کیا ۔وجزاھم اللہ خیرا و احسن الجزاء۔
    یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ ہر کتاب میں کچھ نہ کچھ غلطیاں رہ جاتی ہیں یہ کتاب بھی اس سے بالاتر نہیں ہوسکتی ، لہٰذا قارئین اور اہل علم کسی بھی غلطی وکوتاہی پر مطلع ہوں تو راقم الحروف کو آگاہ فرمائیں تاکہ حتی الامکان اصلاح کی جاسکے۔رب العالمین اس کوشش کو قبول فرمائے اوراسے اس عاجز کے حق میں ثواب جاریہ کا ذریعہ بنائے آمین ۔
    ● نوٹ: کتاب طباعت کے لئے پریس میں جاچکی ہے ، ان شاء اللہ ایک ہفتہ بعد اسلامک انفارمیشن سینٹر کرلا ممبئی یا اس کی کسی بھی برانچ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
    (کفایت اللہ سنابلی)
    ذیل میں اس کتاب کی فہرست پیش خدمت ہے ، موضوعات کے ساتھ اصل بحث کا لنک بھی شامل ہے کسی بھی موضوع پر کلک کرکے پوری تفصیل کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔

    عرض مؤلف
    مقدمہ
    علم فرائض کا تعارف
    ترکہ کے مصارف
    تجہیز وتکفین
    قرض کی ادائیگی
    وصیت کی تنفیذ
    وارثین میں تقسیم وراثت
    ارکان وراثت
    اسباب وراثت
    شروط وراثت
    موانع وراثت
    پہلا حصہ : وارثین
    ✿ باب اول: وارثین کی فہرست
    وارثین کے گروپس
    وارثین کی فہرست
    ✿ باب دوم: وارثین کی قسمیں
    پہلی قسم :اصحاب الفروض
    دوسری قسم: عصبہ
    تیسری قسم: ذوی الارحام
    ✿ باب سوم: حجب
    قواعدحجب
    قواعد حجب کے دلائل
    دوسراحصہ : وارثین کے حصے
    ✿ باب اول: زوجین کے حصے
    ✿ باب دوم: فروع کے حصے
    ✿ باب سوم: اصول کے حصے
    ✿ باب چہارم: حواشی کے حصے
    تیسراحصہ : تاصیل وتصحیح
    تاصیل
    تصحیح
    چوتھاحصہ : مسائل فرائض کی قسمیں
    مسئلہ عادلہ
    مسئلہ عائلہ(عول)
    مسئلہ ناقصہ(رد)
    پانچواںحصہ : نادرمسائل
    ✿ باب المناسخہ(تقسیم ترکہ سے قبل وارثین میں سے کوئی فوت ہوجائے)
    ✿ باب میراث المفقود(گم شدہ شخص کی میراث)
    ✿ باب میراث الحمل(ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی میراث)
    ✿ باب میراث الخنثی (مخنث یعنی ہجڑے کی میراث)
    ✿ باب الموت الجماعی أوالغرقی ونحوھم(حادثہ میں ایک ساتھ مرنے والوں کی میراث)
    چھٹاحصہ : تقسیم ترکہ
    ذوی الارحام کی تفصیل
    قرض خواہوں کے مابین ترکہ تقسیم کرنے کا طریقہ
    تخارج
    میراث الجد مع الخوة
    جدول


    No comments:

    Post a Comment