تخارج (Disengage)
لغوی معنی :ـ''تخارج''یہ خروج سے ہے جس کا معنی باہر نکلناہے۔
اصطلاحی معنی:ـکوئی وارث دوسرے وارثین کے ساتھ مصالحت کرتے ہوئے ترکہ سے کچھ یا ترکہ کے علاوہ کوئی دوسری چیز لے کراپنے حصے سے دست بردار ہوجائے۔
حل :ـاگرکسی مسئلہ میں کوئی وارث تخارج کرلے، تو پہلے اس وارث کو شامل کرتے ہوئے مسئلہ کو عام طریقے سے حل کریں گے ۔اس کے بعد تخارج کرنے والے وارث اوراس کے حصے کو کاٹ دیں گے اور پھر'' مسئلہ رد'' کی طرح سے بقیہ وارثین کے حصوں کے مجموعہ کو نیااصل مسئلہ بناکر اسی کے موافق تقسیم کریں گے۔
مثال:ایک عورت فوت ہوئی، اس کے وارثین میں اس کا شوہر ، اس کی بیٹی اور اس کاسگابھائی ہے۔شوہر نے تخارج کرلیا ہے۔
یادرہے کہ یہاں شوہر کوابتداء ہی میں مسئلہ سے باہر کرکے تقسیم نہیں کرسکتے ورنہ دیگروارثین کو ان کے حقوق کی نسبت سے مال نہیں ملے گا مثلا اسی مسئلہ میں اگر شوہر کوپہلے ہی خارج کرکے تقسیم کریں تو بیٹی کاحصہ کم ہوجائے گا۔
بلکہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تخارج کرنے والا حاجب ہو تو شروع ہی میں اسے باہر کرنے سے مسئلہ میں نئے وارث کا اضافہ ہوجائے جو کہ محجوب ہورہا تھا۔
No comments:
Post a Comment