قرض خواہوں کے مابین ترکہ تقسیم کرنے کا طریقہ - Kifayatullah Sanabili Official website

2019-10-19

قرض خواہوں کے مابین ترکہ تقسیم کرنے کا طریقہ

قرض خواہوں کے مابین ترکہ تقسیم کرنے کا طریقہ

اگرکسی میت کا ترکہ اس قدر کم ہو کہ اس کے مقابل میں قرض خواہوں کی رقم (مجموع الدیون) زیادہ ہو تو سارا ترکہ ان قرض خواہوں میں تقسیم ہوگا اور ہر قرض خواہ کو اس کی رقم کی نسبت سے مال دیا جائے گا ۔
مثال:ـزید کا ترکہ صرف (٩) روپے ہیں اور دو قرض خواہ ہیں ایک کی مطلوبہ رقم (٥) ہے اور دوسرے کی مطلوبہ رقم (١٠)ہے ،ہر ایک قرض خواہ کو ترکہ (٩)میں سے کتنا ملے گا؟
اسے درج ذیل طریقوں میں سے کسی بھی ایک طریقہ سے حل کیا جاسکتاہے۔

پہلا طریقہ:(کیلکولیٹر کے ذریعہ):
ایک قرض خواہ کا حصہ دین واحدمجموع الدیون ترکہ (بائیں سے دائیں عمل کرتے جائیں)
ترکہ کی رقم لکھیں ،اور تقسیم کی علامت پریس کرکے مجموع الدین کی رقم ٹائپ کریں، پھر ضرب کی علامت پریس کرکے کسی ایک قرض دار کی رقم لکھیں، پھر برابر کی علامت پریس کریں ، اب جو رقم ظاہر ہوگی وہ اس قرض دار کا حصہ ہے ۔اسی طرح باری باری ہر قرض دار کاحصہ معلوم کرلیں۔
دوسرا طریقہ (کسر کے ذریعہ):
ترکہ کو شمار کنندہ (Numerator)بنائیں، اور مجموع الدیون کو نسب نما(Denominator) بنائیں، پھر اس کسر کو باری باری ہر قرضدار کے حصہ سے ضرب دیں ، جہاں اختصار ممکن ہو وہاں اختصار کریں، جو عدد حاصل ہوگا وہی ہرقرضدار کا حصہ ہے۔
Screenshot_11.jpg

اگلاحصہ

No comments:

Post a Comment