عمرصدیق گمراہ ہوچکاہے (حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ) - Kifayatullah Sanabili Official website

2020-06-25

عمرصدیق گمراہ ہوچکاہے (حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ)



جسے اللہ گمراہ کر دے...!
 ✿  ✿  ✿ 
مؤرخہ 7 اکتوبر 2017 بروز ہفتہ ہمیں مفسر القرآن حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ سے ان کے گھر ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا۔
شیخ رحمہ اللہ کی شخصیت میں سادگی، عاجزی انکساری اور انتہائی خوش اخلاقی کا عنصر غالب تھا۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات میں بڑی مفصل گفتگو کرنے کا موقعہ ملا۔ اس ملاقات کے کچھ نکات آپ کے سامنے حاضر خدمت ہیں ۔
.
ہم نے شیخ محترم سے یزید کا مسئلہ پوچها کہ آیا کیا یزید کا دفاع کرنا ناص ب ی ت ہے؟
شیخ نے فرمایا : قطعاً نہیں ، ناص ب ی تو وہ ہوتا ہے جو اہل بیت کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی کرے سیدنا علی رضی اللہ عنہ یا حسنین کریمین رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہے اور دل میں ان کے خلاف بغض رکهے.
.
 ہم تو الحمدللہ اہل سنہ ہیں ہم تو ایسا تصور بهی نہیں کر سکتے البتہ ہم یزید کا دفاع اس وجہ سے کرتے ہیں کہ وہ ایک دروازہ ہے ۔اس دروازے کو کهول کر رافضی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام تک پہنچنا چاہتے ہیں اور اپنی گندی کرتوتیں چهپانا چاہتے ہیں بس اتنی سی بات ہے.
.
پھر ہم نے محترم کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ کے بارے پوچھا تو شیخ رحمہ اللہ نے فرمایا:
 "نوجوان عالم دین ہے،اس نے محنت کی ہے اچھی تحقیق کی ہے اس کی کتاب ضرور پڑھنی چاہیے"
.
اب آئیے ایک اور اہم نکتے کی طرف جس کا ذکر بے حد ضروری ہے۔
ہم نے پوچھا شیخ محترم گوجرانولہ کے مناظر عمر صدیق صاحب کا مؤقف تو آپ کو معلوم ہی ہو گا اس کے بارے آپ کیا فرماتے ہیں؟
شیخ رحمہ اللہ نے زیرِ لب تبسم کے ساتھ فرمایا:
"جسے اللہ گمراہ کر دے اسے کون ہدایت دے سکتا ہے"
.
بس اس کے بعد مناظر صاحب کے بارے مزید کچھ پوچھنے کی جرات ہی نہ ہوئی کہ "رحم آ رہا ہے مجھے پستیِ دوراں کو دیکھ کر "
.
میں کبھی بھی مناظر صاحب کے بارے شیخ صاحب رحمہ اللہ کے الفاظ کا تذکرہ نہ کرتا لیکن موصوف نے اولاً لجنتہ کے علماء کے فتاویٰ کا مذاق اڑایا، ان کو ناص ب ی کہا، خ ب ی ث کہا، ان کو جوتے کی نوک پر رکھنا کہا، پھر ان کے نقشِ قدم کی پیروی کرتے ہوئے ان کے متوالوں نے ان علماء کرام کے بارے بد زبانی کی انتہا کردی اور ان سب کو موصوف کی طرف سے مکمل تائید حاصل تھی۔
.
اور کل تو مناظر صاحب نے مفسر القرآن حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کے تعلق سے ہی کسی چائینہ کے محقق کی پوسٹ کاپی کر کے شیئر کر دی اور حضرت جی کو یہ بھی یاد نہ رہا کہ اس پوسٹ  والی کتاب پر 14 کبار علماء اہل حدیث کی تقاریظ موجود ہیں  اور سب سے پہلی تقریظ محقق و محدث العصر فضیلتہ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی ہے اور تمام علمائے کرام نے اس کتاب کے ساتھ مکمل اتفاق کیا ہے  اور اس کی تائید فرمائی ہے۔
.
حضرت مناظر صاحب کو اللہ سے ڈرنا چاہیے وہ دوسروں کو اولیاء اللہ سے جنگ کی وعیدیں سناتے ہیں اور خود سب کچھ بھول کر علمائے حق کے خلاف زبان درازی میں مشغول رہتے ہیں ۔
.
میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ یہ الفاظ حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کے مناظر صاحب کے بارے میں نے خود سنے ہیں: 
"جسے اللہ گمراہ کر دے اسے کون ہدایت دے سکتا ہے"
.
مناظر صاحب کی موجودہ صورتحال دیکھ کر لگتا ہے ان شاءاللہ حافظ صاحب اللہ رب العزت کے ولی تھے ان کی بات عین بصیرت پر مبنی تھی ۔ 
.
اس ملاقات کا مختصر تذکرہ فیسبک پر میں نے پہلے بھی کیا تھا لیکن مناظر صاحب والی بات کا خاص سبب کے تحت خود ہی ذکر نہ کیا
پرانی پوسٹ کا لنک پہلے کمنٹ میں شامل ہے تاکہ کوئی اسے غلط نہ سمجھے اور اپنی تسلی کر لے۔
شکریہ ۔
✍️:ریحان احمد الأثری
ریحان احمد الأثری

No comments:

Post a Comment