علماء سے جڑنا ضروری ہے کسی جمعیت وتنظیم سے نہیں - Kifayatullah Sanabili website

2020-11-24

علماء سے جڑنا ضروری ہے کسی جمعیت وتنظیم سے نہیں


اہل حدیث عوام ونوجوانوں کا سچے سلفی واہل حدیث علماء سے جڑنا ضروری ہے کسی جمعیت وتنظیم سے جڑنا قطعا ضروری نہیں ہے، یہ زیادہ سے زیادہ مباح ہے بس۔

اگر کوئی جمعیت یا تنظیم اس بات کی دعوت دیتی کہ اس سے جڑنا ضروری ہے اور اس کے لئے خلافت وامارت والے نصوص سے استدلال کرتی ہے تو سمجھ لیں کہ ایسی جمعیت وتنظیم اخوانیت اور مودودیت کے منہج پر ہے۔

بہت سارے اہل حدیث نوجوان جو اخوانی ومودودی بن جاتے ہیں اس کے پیچھے من جملہ ایک وجہ جھوٹی امارت کی لَت اور تنظیمی نشہ کا اثر بھی ہے۔

ایک آدمی سگریٹ کا عادی کیسے بنتا ہے ؟ پہلے چھوٹے چھوٹے کش لیتا ہے بعد میں مکمل سگریٹ پینے لگتا ہے۔ یہی حال تنظیمی نشے کا بھی ہے جب کوئی جمعیت یا تنظیم خود کو ”منی اسلامک اسٹیٹ“ سمجھنے لگے گی اور نوجوانوں کو یہی باور کرانے لگ جائے کہ ہم گرچہ ”امیر المؤمنین“ نہیں لیکن ان کی جگہ پر ہیں تو پھر یہ نوجوان «ھل من مزید» کی تلاش میں نہ صرف جماعت اسلامی تک جائیں گے بلکہ وہاں سے بھی گزرکر اس سے بھی خطرناک پلیٹ فارم تک جا پہنچیں گے۔

اگر نوجوانوں کو اس گمرائی ودلدل سے بچانا ہے تو انہیں ”مودودی امارت“ اور ”اخوانی ریاست“ کا نشہ پلانا بند کریں، انہیں علماء اہل حدیث سے وابستہ کرکے منہج سلف کا پابند بنائیں نیز جمعیت اور تنظیم کو ایک ”یونین“ ہی رہنے دیں اسے اسلامی ریاست وامارت کا درجہ ہرگز نہ دیں ۔ 

(کفایت اللہ سنابلی) 

No comments:

Post a Comment