{19}. (وقفہ)، غلاموں کی زکاۃ - Kifayatullah Sanabili Official website

2018-06-30

{19}. (وقفہ)، غلاموں کی زکاۃ

{19}. (وقفہ)، غلاموں کی زکاۃ
✿ ✿ ✿ ✿
ہمارے مہربان اب بھی بات سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں، اور زبردستی ہماری بات کو اپنا مفہوم پہنانے کی سعی فرما رہے ہیں، جبکہ یہ علمی دنیا کا اصول ہے کہ تفسیر القول بما لا یرضی به القائل جائز نہیں ہے.
.
اور لطف تو یہ ہے کہ میدان میں جمے رہنے کا اعلان فرماریے ہیں. میں اس پر بڑی مشکل سے اپنی ہنسی ضبط کرسکا، کیونکہ میں نے تو ایسی کوئی پیشین گوئی کی ہی نہیں تھی. اور نہ ہی میں نے موصوف کا حال دل دریافت کیا تھا کہ اپنی رام کہانی سنانے کی انہیں کوئی ضرورت تھی .
اور لطف بالائے لطف تو یہ ہے کہ تحریر کردہ الفاظ سمجھنے کی استطاعت نہیں . اور چلے ہیں دوسروں کے دلوں کا حال پڑھنے.
پہلے تحریف کا الزام
پھر خیانت کا الزام.
اور اب خود کو الو بنانے کا الزام.
سبحان اللہ!
محترم ہمارے بارے میں نہیں تو کم از کم اپنے بارے میں تو حسن ظن رکھیں!
سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ خیال آپ کے دل میں خود ہی آگیا یا کسی احمق نے یہ کڑوا لقمہ دیا ہے!
خیر دلوں میں جھانکنا بند کریں اور جذباتی اور بازاری ڈائیلاگ سے یکسر پرہیز کریں. اس طرح کے الفاظ زبان وقلم پر لانا کوئی مشکل چیز نہیں. اس لئے بہتر ہوگا کہ اپنی زبان وقلم کے نوک پر ایسے الفاظ نہ لائیں جو پلٹ کر آپ کی بصارت وسماعت ہی کے لئے سخت اذیتناک بن جائیں.
یاد ریے ہم آپ سے شرافت کی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ آگاہ کررہے ہیں کہ اگر آپ نے دلائل سے ہٹ کر یہ لفظ باری جاری رکھی تو ہم بھی اتنے شریف نہیں ہیں کہ ان تبرکات پر پھول برساتے رہیں.
.
✿ رہا مسئلہ غلاموں کی زکاۃ کا تو عرض ہے کہ :
میری ایک بات جسے آپ سمجھ نہیں پارے تھے اسے میں نے مختلف اسلوب سے سمجھانے کی کوشش کی تو آپ اسلوب کے تنوع کو تضاد باور کرانے پر تل گئے .
.
محترم! مہاجر صحابہ نے جو دس درہم کی زکاۃ دی تھی. اسے اصل کے اعتبار سے دیکھیں تو اس میں دو طرح کی زکاۃ تھی.
ایک غلاموں کی طرف سے فطرہ کی زکاۃ، اور دوسری غلاموں کی زکاۃ.
لیکن طریقہ ادائیگی کے اعتبار سے دیکھیں تو یہ دونوں زکاۃ انہوں نے فطرہ کی شکل میں دی ہے.
ادائیگی کی شکل دونوں کی ایک تھی. لیکن اصلا اس میں دو طرح کی زکاۃ شامل تھی.
.
آپ اسی بات کو سمجھنے سے قاصر تھے اس لیے الگ الگ اسلوب میں سمجھایا گیا ہے ساری باتوں کو ایک ساتھ سامنے رکھ کر غور کریں شاید سمجھ میں آجائے.
مزید وضاحت نویں اور دسویں قسط میں کردی گئی ہے. والحمد للہ رب العالمین.

No comments:

Post a Comment