{7} بعض حضرات کی طرف سے ”ناچیز“ کا موازنہ ”کبار اہل علم“کے ساتھ: - Kifayatullah Sanabili Official website

2018-06-18

{7} بعض حضرات کی طرف سے ”ناچیز“ کا موازنہ ”کبار اہل علم“کے ساتھ:

{7} بعض حضرات کی طرف سے ”ناچیز“ کا موازنہ ”کبار اہل علم“کے ساتھ:
 ✿  ✿  ✿  ✿ 
 ❀ بعض واٹس اپ معترضین نے یہ کہا کہ ’’ شیخ بن باز رحمہ اللہ  اور شیخ ابن عثیمین ن رحمہ اللہ وغیرہما‘‘ جیسے اہل علم نے عدم جواز کی بات کہی ہے ان کے مقابلے میں ’’آج کے بچوں ‘‘ کی کیا حیثیت ہے۔
اس کے جواب میں ہم بھی یہ کہہ سکتے ہیں کہ ’’امیر المؤمنین عمربن عبدالعزیز رحمہ اللہ اورحسن بصری رحمہ اللہ‘‘ جیسے تابعین نے جواز کی بات کہی ہے ان تابعین کے مقابلے میں ’’آج کے واٹس اپ معترضین ‘‘ کی کیا حیثیت ہے؟
یعنی اگر معترضین ’’ہم جیسے بچوں‘‘ کا موازنہ ’’شیخ بن باز رحمہ اللہ  اور شیخ ابن عثيمين رحمہ اللہ وغیرہما‘‘ جیسے اہل علم کے ساتھ کریں گے تو ہم بھی ’’آج کےان واٹس اپ معترضین‘‘ کا موازنہ ’’امیر المؤمنین عمربن عبدالعزیز رحمہ اللہ‘‘ کے ساتھ کرنے کاحق رکھتے ہیں۔
لہٰذا آج کل کے واٹس اپ معترضین سے گذارش ہے کہ آپ حضرات ہمارا موازنہ اپنے آپ کے ساتھ شوق سے کریں اور اپنے مقابل میں ہمیں بچہ  ، کم علم جو چاہیں کہہ لیں ہم واقعۃ بچے اور علم سے کورے  ہیں  ۔ لیکن اللہ کے واسطے ہمارا موازنہ  ’’شیخ بن باز رحمہ اللہ  اور شیخ ابن عثین رحمہ اللہ وغیرہما‘‘وغیرہ کے ساتھ ہرگز نہ کریں ورنہ ہم آپ جیسے واٹس اپ معترضین کا موازنہ عمربن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے ساتھ کرسکتے ہیں۔
 ❀ ایک جالیاتی مولوی صاحب نے کہا ہے کہ ہم نے یہ بات جماعت اسلامی وغیرہ سے لی ہے۔
عرض ہے کہ :
 ● ابواسحاق السبیعی رحمہ اللہ نے جن صحابہ وتابعین کا عمل نقل کیا ہے کیا وہ جماعت اسلامی کے تھے ؟
 ● اسی طرح حسن بصری رحمہ اللہ کیا جماعت اسلامی کے تھے ؟
 ● بلکہ امیرالمؤمنین عمربن عبدالعزیز رحمہ اللہ بھی کیا جماعت اسلامی کے تھے ؟
 ● اسی طرح علم حدیث کے عظیم امام یحیی ابن معین رحمہ اللہ بھی کیا جماعت اسلامی کے تھے؟
 ● حتی کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ بھی کیا جماعت اسلامی کے تھے ؟
 ● معاصریں میں علامہ احمد شاکر رحمہ اللہ بھی کیا جماعت اسلامی کے تھے ؟
تعجب ہے کہ اتنی عظیم ہستیوں سے جواز کا ثبوت ملنے کے بعد بھی آپ اسے جماعت اسلامی کا موقف بتلارہے ہیں ؟
●  ●  ● قائلین نقد کی فہرست مع حوالہ دیکھنے کے لئے  پڑھیں ●  ●  ●

No comments:

Post a Comment