پہلا حصہ:وارثین(تفہیم الفرائض) - Kifayatullah Sanabili Official website

2019-09-23

پہلا حصہ:وارثین(تفہیم الفرائض)

پہلا حصہ : وارثین

اس حصے میں تین ابواب ہوں گے ؛
  • باب اول وارثین کی فہرست
  • باب دوم: وارثین کی قسمیں
  • باب سوم: حجب (وراثین بحیث استحقاق وحرمان)
 باب اول وارثین کی فہرست

وارثین کی فہرست، علم فرائض کے تمام مباحث کامرکز ہے، اس لئے سب سے پہلے یہ فہرست اچھی طرح یاد ہوجانی چاہئے،میت کے وارثین کو درج ذیل چار گروپوں میں بانٹ سکتے ہیں، اوراسی کی مدد سے وارثین کی فہرست بھی بآسانی یاد کرسکتے ہیں،سب سے پہلے بالترتیب یہ گروپ ذہن میں بٹھالیں، پھر اسی کے تحت سارے وارثین کو یاد کرلیں۔
  • اول: زوجین (شریک حیات)➊
  • دوم: فروع (نچلی نسل)
  • سوم :اصول(اوپری نسل)
  • چہارم: حواشی (کنارے کے رشتہ دار)
اب ان گروپس میں سے ہرگروپ کے وارثین کی تفصیل یہ ہے :

رشتہ دار (صہری ونسبی) وارثین:
زوجین (شریک حیات):
مرد : 1۔ زوج (شوہر)
خاتون : 2۔ زوجہ (بیوی)


فروع( نچلی نسل):
مرد:
3۔إبن (بیٹا)۔
4۔إبن الإبن (پوتا)۔
خواتین:
5۔بنت (بیٹی )۔
6۔بنت الإبن (پوتی)۔

اصول(اوپرکی نسل) :
مرد:
7۔أب (باپ)۔
8۔أبو الأب (دادا) ۔
خواتین:
9۔أم (ماں) ،
10جدۃ صحیحۃ یعنی أم الأم (نانی) یا أم الأب (دادی)

حواشی ( کنارے کے رشتہ دار) :
حواشی کے وارثین کو دو گروپ میں بانٹ سکتے ہیں پہلا گروپ اخوة کا اوردوسرا گروہ عمومۃکا۔
اخوة:
مرد:

أخ من جمیع الجہات (ہرطرح کا بھائی ) یعنی:
11 ، 12، 13 ۔ أخ شقیق (سگابھائی)، أخ لاب(باپ شریک بھائی) ،أخ لأم(ماں شریک بھائی)
أخ لأم کے علاوہ ہرطرح کے بھائی کی بیٹے یعنی:
14 ۔ إبن الأخ الشقیق (سگا بھتیجا)
15۔ إبن الأخ لأب (باپ شریک بھتیجا)
الأخت من جمیع الجھات (ہرطرح کی بہن) یعنی :
16، 17، 18 ۔ الأخت الشقیقہ (سگی بہن) ، الأخت لأب(باپ شریک بہن) ،الأخت لأم (ماں شریک بہن)

عمومہ:
العم لأم کے علاوہ ہرطرح کا چچا یعنی :
19۔ العم الشقیق (سگا چچا)
20۔ العم لأب (باپ شریک چچا)
21۔ إبن العم الشقیق (سگے چچا کا لڑکا)
22۔ إبن العم لأب (باپ شریک چچاکا بیٹا)
نوٹ: عمومت میں کوئی خاتون وارث نہیں ہے۔
Screenshot_1.jpg
Screenshot_2.jpg

وارثین کی تعداد اور ان کی نوعیت:
● مرد وخواتین وارثین کی مجموعی تعداد 22 ہے۔مرد وارثین کی تعداد 14ہے۔خواتین کی تعداد 8 ہے ۔
● ان سارے وارثین میں یا تو اصحاب الفروض ہیں یا عصبہ ہیں ، یا ایک ساتھ دونوں ہیں ، اصحاب الفروض کے دلائل الگ الگ آیات واحادیث ہیں اور عصبہ کی دلیل حدیث عصبہ ہے ، ان سارے دلائل کا تذکرہ آگے ہوگا ان دلائل کو پڑھنے کے بعد دوبارہ اس فہرست پر نظرڈال لینی چاہئے تاکہ یہ فہرست مع دلائل یاد ہوجائے۔

بعض رشتوں کا تسلسل:
● بنت الإبن(پوتي) کے والد کی نسل مذکر کے تسلسل کے ساتھ جس قدر بھی نیچے اترے سب بنت الابن کے مفہوم مین شامل ہوں گی۔
● جدۃ صحیحہ کی نسل جد صحیح یا مؤنث کے تسلسل کے ساتھ جس قدر بھی دور جائے سب اپنے سے اقرب کی عدم موجودگی میں وارث ہوں گے۔
●عصبہ بالنفس میں مذکر کے تسلسل کے ساتھ نسل جس قدر بھی دورجائے ، سب عصبہ میں شامل ہوں گے اور اپنے سے اقرب کی عدم موجودگی میں عصبہ بن کر وارث بنیں گے ۔عصبہ بالنفس پر بحث آگے آرہی ہے۔
دراصل نصوص میں بعض رشتوں کے لئے جو الفاظ ہیں وہ اپنے اندر وسعت رکھتے ہیں اور رشتوں میں تسلسل پردلالت کرتے ہیں ۔آگے جب دلائل کے ساتھ ایسے رشتوں کا ذکر آئے گا تو یہ چیز خود بخود سمجھ میں آجائے گی ، اس لئے یہاں صرف مذکورہ فہرست ہی کویاد کرنے پر اکتفاء کریں ۔

وارثین کا میت سے تعلق سمجھنے کے لئے ذیل کا جدول ملاحظہ فرمائیں:

FFFFFFFrauwz.jpg
#####################################
➊ فرائض کی بعض کتابوں میں زوجین کاذکر نسبی رشتہ داروں کے بعد ہوتا ہے کیونکہ نسبی رشتہ، نکاح کے رشتہ سے زیادہ قوی ہے،جبکہ بعض کتابوں میں زوجین کاذکر پہلے ہوتا ہے،ہم نے یہ دوسراطریقہ ہی اپنا یاہے کیونکہ سمجھنے کے لحاظ سے یہی طریقہ زیادہ مفید ہے،بالخصوص ناقصہ کے مسئلہ میں مسئلہ زوجیہ ردیہ ہوتو سب سے پہلے زوجین ہی کے گروپ کو حصہ دیا جاتا ہے۔
لہذابہتر یہی ہے کہ یہ علم سیکھتے ہوئے وارثین کی ایسی ترتیب اپنائی جائے جو ہرمسئلہ میں برقراررہے۔یادرہے کہ اس علم کو آسان بنانے کے لئے حتی الامکان کوشش یہی ہونی چاہئے کہ ذہن کو غیر ضروری انتشار سے محفوظ ہی رکھا جائے۔

اگلا حصہ
  

No comments:

Post a Comment