اس تحریر کو پی ڈی میں نیچے کے لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں:
شیخ سنابلی حفظہ اللہ کی کتاب ”چار دن قربانی کتاب وسنت کی روشنی میں“ پر اعتراضات کا جواب
✿ ✿ ✿
چند روز قبل ماہر فن رجال شیخ کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ کی کم و بیش ۳۵۰ صفحات پر مشتمل مفصل و محقق کتاب چار دن قربانی کتاب و سنت کی روشنی میں پر حافظ بلال حفظہ اللہ کی طرف سے ۶۹ صفحات پر محیط ایک تنقیدی کتاب بنام چار دن قربانی؟ نشر کی گئی اس تنقیدی کتاب کا جائزہ چند ایام بعد ماہر فن رجال شیخ سنابلی حفظہ اللہ کہ شاگرد محترم زبیر یحیی عالیاوی حفظہ اللہ نے ۱۵۳ صفحات پر مشتمل کتاب بنام کتاب چار دن قربانی پر اعتراضات کے جوابات میں پیش کیا ایک دلچسپ بات یہ ہے کی شیخ کفایت اللہ حفظہ اللہ کی کتاب پر حافظ بلال صاحب کا یہ تنقیدی مضمون تقریبا ایک سال بعد آیا اور اس تنقید میں بھی کس قدر ضعف و سقم اعتراض ہے تفصیل اس کتاب میں ملاحظہ کر سکتے ہیں سردست کچھ اشارہ کردوں ایک مقام پر حافظ بلال نے امام ابن عبدالبر رحمہ اللہ کے کلام میں لفظ حسان سے یہ سمجھ لیا کہ یہ ابن عبدالبر رحمہ اللہ کی طرف سے اصول حدیث کی اصطلاحی تحسین ہے جس میں وہ بہت بڑی غلطی کا شکار ہوگئے!!! نیز تین دن قربانی کے قائلین کی طرف ایک مرفوع روایت سے زبردستی کا استدلال کیا جاتا ہے جس کا مفصل جائزہ شیخ کفایت اللہ حفظہ اللہ نے لیا تھا اپنی کتاب میں حافظ بلال صاحب حفظہ اللہ کو چاہیئے تو یہ تھا کی اس پر اپنی معروضات پیش کرتے پر انھوں نے اس پر کچھ بھی نہیں کہا پھر اسی چیز کو اس طرح پیش کردیا کی فلاں امام نے بھی اس سے استدلال کیا ہے!!!اسی طرح ذہبی عصر علامہ معلمی رحمہ اللہ کے کلام سے حافظ موصوف نے معاویہ بن یحیی کے متعلق ایک مغالطہ آمیز تاثر دینے کی کوشش کی جس کی نقب کشائی محترم زبیر یحیی عالیاوی حفظہ اللہ نے خوب کی ہے اس طرح کی کئی چیزیں آپ کو محترم زبیر یحیی عالیاوی کی اس کتاب میں دیکھنے کو ملے گی۔ ڈاؤنلوڈ لنک کمنٹ میں۔
(انصاری محبوب)
شیخ کفایت اللہ سنابلی کی کتاب کا ڈاؤنلوڈ لنک نیچے ملاحظہ فرمائیں:
No comments:
Post a Comment