ایام قربانی پر نئی کتاب - Kifayatullah Sanabili Official website

2019-07-21

ایام قربانی پر نئی کتاب


ڈاؤنلوڈ لنک
ایام قربانی پر نئی کتاب
✿ ✿ ✿ 
◈ نام کتاب : چاردن قربانی کتاب وسنت کی روشنی میں 
◈ تالیف : ابوفوزان کفایت اللہ سنابلی
◈ ناشر : اسلامک انفارمیشن سینٹر ممبئی
- - - - 
◄یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک جامع اور مفصل کتاب ہے جو (344) صفحات پر مشتمل ہے ، اس میں موافق اور مخالف تمام دلائل پر سیر حاصل بحث ہے ۔
کتاب تین ابواب پر مشتمل ہے :
❀ پہلے باب میں چاردن قربانی کی مشروعیت پر قرآن وحدیث کے دلائل پیش کئے گئے ہیں ، اور احادیث کی استنادی حالت پر مفصل بحث کرتے ہوئے تمام اعتراضات و اشکالات کے مکمل جوابات دئے گئے ہیں ۔
❀ دوسرے باب میں چاردن قربانی کی مشروعیت پر سلف یعنی صحابہ وتابعین نیز ائمہ اربعہ ودیگر اہل علم کے اقوال پیش کئے گئے ہے ، نیز ان اقوال کے ثبوت ، ان کی نوعیت اور ان کی حیثیت پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔
❀ تیسرے باب میں تین دن قربانی کے قائلین کے دلائل کا ذکر اور ان کا رد کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اس قول کی تائید میں نہ تو کوئی آیت ہے اور نہ کوئی حدیث ، نہ صحیح نہ ضعیف بلکہ اس سلسلے میں کسی موضوع ومن گھڑت حدیث کا بھی سراغ نہیں ملتا۔نیز اس سلسلے میں وارد آثار صحابہ کی استنادی حالت پر بالتفصیل گفتگو کی گئی ہے۔
● کتاب کے اخیر میں بطور ضمیمہ دعائے قربانی سے متعلق صحیح احادیث کی روشنی میں پانچ صیغے ذکر کئے گئے ہیں اور واضح کیا گیا ہے کہ ان میں سے کسی بھی دعا کو پڑھ کر جانور ذبح کیا جاسکتا ہے ، اس ضمن میں مشہور دعائے قربانی ﴿إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي ۔۔۔الخ﴾ والی حدیث کی مفصل تخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے ، اور ثابت کیا گیا ہے کہ اس کی سند متصل ہے ، اس کے سارے رجال ثقہ ہیں اور حدیث بالکل صحیح ہے، والحمدللہ
 یہ کتاب اسلامک انفارمیشن سینٹر ، کرلا ممبئی یا اس کی کسی بھی برانچ سے حاصل کرسکتے ہیں۔
(ابوفوزان کفایت اللہ سنابلی)
.
ڈاؤنلوڈ لنک
اس کتاب پر اعتراضات کے جوابات نیچے کے لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں:



No comments:

Post a Comment