چھٹی روایت: جابربن زید کی مرسل روایت - Kifayatullah Sanabili Official website

2020-01-15

چھٹی روایت: جابربن زید کی مرسل روایت


چھٹی روایت: جابربن زید کی مرسل روایت
امام ابن عدي رحمه الله (المتوفى365) نے کہا:
”حَدثنا عُمر بن سهل، حَدثنا يوسف، حَدثنا داود بن شبيب، حَدثنا حبيب بن أبي حبيب، حَدثنا عَمرو بن هرم قال: قال جابر بن زيد: لا يطلق الرجل امرأته وهي حائض، فإن طلقها فقد جاز طلاقه وعصى ربه،  ( ؟ ) وقد طلق ابن عُمر امرأته تطليقة وهي حائض، فأجازها رسول الله صَلى الله عَليه وسَلم، وأمره أن يراجعها فإذا طهرت طلقها إن شاء، فراجعها ابن عُمر حتى إذا طهرت طلقها“ 
 ”جابر بن زید (تابعی) رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ : کوئی آدمی اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق نہ دے ،اگر اس نے دے دیا تو اس کی طلاق ہوجائے گی اور وہ اپنے رب کا نافرمان ہوگا، ابن عمررضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دیا تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نافذ کردیا اور انہیں حکم دیا کہ وہ اپنی بیوی کوواپس لیں ، اور جب وہ پاک ہوجائے تو اس کے بعد اگر چاہیں تو طلاق دیں ، تو ابن عمررضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو واپس لیا اور جب وہ پاک ہوگئیں تو اس کے بعد انہیں طلاق دیا“ [الكامل لابن عدي طبعة الرشد: 4/ 108]

یہ روایت ضعیف ومرسل ہے اس میں دو علتیں ہیں:

پہلی علت:(یوسف بن عبداللہ بن ماھان غیر ثقہ ہے)
سند می موجود ”یوسف“ یہ ”يوسف بن عبد الله بن ماهان“ جیساکہ ابن عدی ہی دیگر سندوں یہ مکمل نام موجود ہے دیکھیں:[الكامل لابن عدي طبعة الرشد: رقم 5576 ]
اور اس راوی کوی کوئی توثیق موجود نہیں ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
 ”لم أجد له ترجمة“ ، ”میں اس کا ترجمہ نہیں پاسکا“ [إرواء الغليل 7/ 137]

دوسری علت: (جابر بن زید تابعی کا ارسال)
 جابر بن زيد رحمہ اللہ (المتوفی103) یہ تابعی ہیں اوراس روایت کو انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے صیغہ ”عن“ سے روایت نہیں کیا ہے بلکہ براہ راست ان کے واقعہ ہی کو روایت کیا ہے ، جو عہد رسالت میں پیش آیا اور یہ صحابی نہیں بلکہ تابعی ہیں لہٰذا ان کی روایت مرسل ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے ارواء میں اس روایت کو نقل کیا ہے لیکن صرف پہلی علت کا تذکرہ کیا ہے ، اور اس دوسری علت پر وہ دھیان نہیں دے ۔حالانکہ اس علت کے سبب بھی یہ روایت ضعیف ہے۔

اگلاحصہ

No comments:

Post a Comment